ابونبقہ بن علقمہ رضی اللہ عنہ
ابونبقہ بن علقمہ بن عبدالمطلب،بقول ابوعمربعض نے انہیں صحابی لکھاہے،ہمارے یہاں وہ غیرمعلوم ہے،ابوموسیٰ نے ان کا ذکرکیاہےاورلکھاہےکہ حضورِاکرم نے ان کے
لئے خیبر کے خراج سے پچاس وسق غلہ مقرر فرمایاتھا،یہ ابنِ اسحاق سے مروی ہے،ابوالولید بن الفرضی کے مطابق ان کا نسب ابونبقہ بن علقمہ بن مطلب بن عبدمناف
تھا،اورنام عبداللہ تھا،اورمحمد بن علاء بن حسین بن عبداللہ بن نبقہ ان کی اولاد سے تھے،طبری نے ان کا سلسلہ عبداللہ بن علقمہ بن مطلب بن عبدمناف
لکھاہے،اوریہ وہی ابونبقہ ہیں جنہیں آپ نے خیبر کے خراج سے کچھ غلہ عطاکیاتھا،زبیر بن بکار لکھتے ہیں کہ علقمہ بن مطلب کابیٹا ابونبقہ تھا،اوران کا نام
عبداللہ تھا،اور ان کی والد ام عمرودختر ابوالطلاطلہ تھی از بنوخزاعہ ابونبقہ کے دو بیٹے تھے،بنام علاء و ہذیم،جو دونوں جنگ یمامہ میں شہید ہوگئے
تھے،اوردونوں لا ولد مرے،حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ابونبقہ کے لئے خیبرکی پیداوارسے پچاس وسق غلہ مقررفرمادیاتھا،ان باتوں سے معلوم ہوتاہے کہ وہ
مجہول الحال نہ تھے،ابوعمراورابوموسیٰ نے ان کا ذکرکیاہے۔