ابونائلہ،سلکان بن سلامہ بن وقس بن زغبہ بن زعواء بن عبدالاشہل انصاری اشہلی ایک روایت کے مطابق سلکان ان کا لقب تھا،اورنام سعد تھاغزوہ احد میں
موجودتھےاوران لوگوں میں شامل تھے، جنہوں نے کعب بن اشرف یہودی کو قتل کیاتھا،اورسلکان اس کے رضاعی بھائی تھے،اورآپ کے صحابہ میں مشہور تیراندازوں میں سے
تھے،نیزوہ شاعرتھے،ان کے بھائیوں کے نام سلمہ اور سعد تھے،ابوعمرنے ان کا ذکرکیاہے۔