ابوقلابہ رقاشی ایک انصاری سے،بروایتےیہ ہشام بن عامرتھے،حمادبن سلمہ نےایوب سے، انہوں نے ابوقلابہ سےروایت کی،کہ میں مسجد میں داخل ہوا،دیکھا،کہ بہت سےلوگ
ایک صحابی پرہجوم کئے ہوئے ہیں،میں بھی ان کے قریب ہوگیا،وہ بیان کررہےتھے،کہ حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا،کہ آپ کے بعدایک جھوٹااورگمراہ انسان
خروج کرےگا،اوراس کے سرپرگھنگھریالے بال ہوں گے،وہ لوگوں سےکہےگا،کہ میں تمہارا خُداہوں،لیکن جوشخص کہےگا،
"ربی اللہ لاالہ الااللہ علیہ توکلت والیہ انیب"
اس آدمی پراس کاکوئی بس نہیں چلےگااسی حدیث کومعمرنےایوب سے،انہوں نےابوقلابہ سے،انہوں نے ہشام بن عامرانصاری سے روایت کیا،ابنِ مندہ اورابونعیم
نےذکرکیاہے۔