ابوقتادہ وابوالدھماءایک صحابی سے،ابویاسرنےباسنادہ عبداللہ سے،انہوں نےوالدسے،انہوں نے بہرعفان سے،انہوں نےسلیمان بن مغیرہ سے،انہوں نےحمیدبن ہلال سے،انہوں
نےقتادہ اور ابوالدھماءسےروایت کی،کہ وہ دونوں کثرت سےحج اداکیاکرتےتھے،ایک موقعہ پرایک بادہ نشین سےملے،وہ کہنےلگاکہ ایک موقعہ پرحضوراکرم صلی اللہ علیہ
وسلم نےمیراہاتھ اپنےہاتھ میں لےلیا، اورفرمایا،جب بھی کوئی چیزاللہ کےنام پردےگا،وہ تجھےاس کےبدلےمیں اس سےبہترچیزعطا کردےگا،دونوں نےذکرکیاہے۔