ابورمثہ تیمی،وہ تیم بن عبدمناہ بن ادسے تھے،جو تیم الرباب کہلاتے تھے،ایک روایت میں تیمی ازامراء القیس ابن زید مناہ بن تمیم مذکورہے۔
ابواحمد عبدالوہاب بن ابومنصور نے باسنادہ ابوداؤدسے،انہوں نے ابن بشار سے،انہوں نے عبدالرحمٰن سے ،انہوں نے سفیان سے،انہوں نے زیادبن لقیط سے،انہوں نے
ابورمثہ سے روایت کی ،کہ میں اور میرے والد حضورِاکرم کی خدمت میں حاضر ہوئے،آپ نے ایک شخص سے جس کا بیٹا بھی وہاں تھا،پوچھا یہ کون ہے،اس نے جواب
دیا،یارسول اللہ یہ میرابیٹا ہے آپ نے فرمایا،تواس سے زیادتی نہ کر،تاکہ یہ تجھ سے زیادتی نہ کرے،اورآپ نے ریش مبار ک پر مہندی لگائی ہوئی تھی۔
ابورمثہ کے نام کے بارے میں کافی اختلاف ہے،ایک روایت میں حبیب بن حبان ایک میں حبان بن وہب ایک میں رفاعہ بن یثربی،ایک میں عمارہ بن یثربی بن عوف اور ایک
میں خشخاش ہے،یہ ابوعمرکاقول ہے،ترمذی نے ابورمثہ تیمی لکھاہے،اور ان کا نام حبیب بن وہب ہےاور ایک اور روایت میں رفاعہ بن یثربی ہے،ابونعیم ،ابوعمر اور
ابوموسیٰ نے ان کا ذکر کیاہے۔