ابوروح الکلاعی،ابن قانع نے ان کا ذکر کیا ہے،عبدالوہاب بن ابی حبہ نے باسنادہ عبداللہ بن احمد سے، انہوں نے اپنے والد سے ،انہوں نے اسحاق بن یوسف سے،انہوں
نے شریک سے،انہوں نے عبدالمک بن عمیر سے،انہوں نے ابوروح الکلاعی سے روایت کی،ہمیں حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نمازپڑھائی،اور سورۂ رُوم کی قراءت
فرمائی او ر اس میں حضورِاکرم سے کچھ غلطی ہوگئی، بعد از نماز فرمایاکہ شیطان نے قراءتِ قرآن میں مجھ سے غلطی کرادی ہے،ان لوگوں کی وجہ سے جو بغیر از وضو
نمازاداکرتے ہیں،اس لئے تم اچھی طرح وضوکیا کرو۔