ابورزین عقیلی،ان کا نام لقیط بن عامر بن صبرہ بن عبداللہ بن ملصق بن عامربن عقیل ہے،طائفی تھے،ان سے وکیع بن عدس نے روایت کی،ایک روایت میں حدس
آیاہے،ابومنصور بن مکارم المؤدب نے باسنادہ معافی بن عمران سے ،انہوں نے ابن لہیعہ سے،انہوں نے عمروبن شعیب سے، انہوں نے والدسے،انہوں نے داداعبداللہ بن
عمروسے روایت کی،کہ ابورزین نے رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم سے دریافت کیا،یارسول اللہ،ایمان کیاہے؟حضور نے فرمایا،کہ تجھے اللہ اور رسول سے بڑھ کر
کوئی اور چیز محبوب نہ ہو،اور اگر تجھے پکڑ کر آگ میں ڈال دیاجائے،جب بھی تو کسی کو خداکاشریک نہ ٹھہرائے،اورتوجس غیرذی نسب سے محبت کرے صرف اللہ کے لئے
کرے، ہم لقیط کے ترجمے میں ذکر کر آئے ہیں،ابوعمر،اورابونعیم اور ابوموسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے۔