ابوسعد انصاری،ان کا نام ابن ابووہب یا ابن وہب تھا،ان سے یحییٰ بن ابوخالدنے ابن ابوسعد انصاری سے،انہوں نے اپنے والدسے بیان کیا،رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ
وسلم نے فرمایا،ندامت توبہ ہےاورگناہوں سے توبہ اس طرح ہے،گویا اس نے گناہ کیاہی نہیں۔
ابوعمر نے ان کا نام ابوسعدانصاری زرقی لکھاہے،الندم توبہ کی حدیث ان سے نقل کی ہے،اورایک روایت میں ہے کہ یہ وہ شخص ہیں،جن سے عبداللہ بن مرہ نے روایت کی
اوران سے یونس بن میسرہ نےسیاہ ناک والے دنبے کی قربانی کے بارے میں ایک حدیث روایت کی،ایک روایت میں ان کا نام ابوسعید مذکورہے،مگریہ ابوسعدہیں اور ابن
مندہ نے ان سے الندم توبہ کے بعد سیل مزدورکی حدیث نقل کی ہے،تینوں نے انکاذکرکیا ہے۔