ابوسعدبن ابی فضالہ انصاری حارثی،انہیں صحبت نصیب ہوئی،مدنی ہیں،کئی راویوں نے باسنادہم محمد بن عیسیٰ سے،انہوں نے ابن بشارسے،انہوں نے محمدبن بکربرسانی
سے،انہوں نے عبدالحمیدبن جعفرسے،انہوں نے اپنے والد سے ،انہوں نے زیاد بن میناسے،انہوں نے ابوسعد بن فضالہ سےجو صحابی تھے،سُنا،حضوراکرم نے فرمایا،جب قیامت
کے دن لوگ جمع ہوں گے،تواللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک منادی کرنے والامنادی کریگاکہ جس شخص نے بھی دنیا میں اپنے اعمال میں خداکے ساتھ کسی دوسرے کو شریک کیا
ہے،اس چاہیئے کہ وہ اپنے اعمال کا بدلہ اس شخص سے طلب کرے جسے وہ خداکاشریک بناتارہاہے،کیونکہ اللہ ایسے لوگوں سے بوجہ شرک بے نیاز ہے،تینوں نے ان کا ذکر
کیا ہے۔