ابوسبرہ جہنی،مدنی تھے،ان کی حدیث کی روایت ان کی اولاد نے کی،عیسٰی بن سبرہ اپنے والدسے، انہوں نے داداسے روایت کی،کہ حضورِاکرم نے ایک دن منبرپرسے
فرمایا،دیکھو جو شخص اللہ کے نام سے شروع نہیں کرتا،اس کا نہ وضو ہےنہ نمازنہ روزہ اسی طرح جوشخص انصار کے حق کو نہیں پہچانتا،وہ نہ مجھ پر ایمان لاتاہےنہ
خداپر،ابنِ مندہ اور ابونعیم نے ان کا ذکر کیاہے۔