ابوسعیدالمقبری،ان کا نام کیسان مولی لیث تھا،حضوراکرم کے زمانے میں مسلمان ہوئے اور قبرستان کے قریب رہتے تھے،اس لئے ان کا لقب مقبری پڑگیا،ولید بن
عبدالملک کے زمانے میں مدینے میں مدفون ہوئے انہوں نے حضرت عمرسے روایت کی،ان کی زیادہ تر احادیث حضرت ابوہریرہ سے مروی ہیں،ابوعمر نے ان کا ذکرکیا ہے۔