ابوسیعدانصاری،اسماءدختر بن یزید بن سکن کے شوہر تھے،ابونعیم کاقول ہے،کہ بعض متاخرین نے ان کا ذکرکیا ہے،لیکن میرے نزدیک یہ ابوسعیدبن مثنی ہیں۔
مہاجربن دینارسے مروی ہے کہ ابوسعیدانصاری یوم الدار کے موقعہ پر مروان بن حکم کے پاس سے گزرے،وُہ مراپڑاتھا،وہ کہنے لگے،اے ابن زرقاء!اگرمجھے علم ہوتا،کہ
توزندہ ہے،تومیں تجھ پر ٹوٹ پڑتا،اس پر عبدالملک نے بہت برامنایا،جب عبدالملک باپ کا جانشین ہوا،تواس نے ابوسعید کوبلوابھیجا،ابوسعید نے اس سے کہا،کہ میرے
بارے میں تم حضورِاکرم کے وصیت پر عمل پیراہو، تواس نے کہا،وہ کیا ہے،انہوں نے کہا،آپ نے فرمایا،اپنے محسن کو خوش آمدیدکہو،اوراس کی برائیوں سے
درگزرکرو،عبدالملک نے انہیں معاف کردیا،ابنِ مندہ اورابونعیم نے ان کا ذکر کیا ہے۔