ابوسعیداسکندری،یحییٰ بن مندہ نے ان کا ذکر کیا ہے،دارقطنی انہیں صحابی نہیں گردانتے،لیکن ابونعیم انہیں ان لوگوں میں شمار کرتے ہیں،جنہوں نے صحابہ سے سحری
کے بارے میں حدیث بیان کی،داؤد بن مجرنے بحربن کثیرالسقاءسے انہوں نے عمران القصیرسے،انہوں نے ابوسعیداسکندری سے روایت کی،حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے
فرمایا،تم سحری کھایاکرو،اس میں برکت ہے، ابوموسیٰ نےاس کا ذکرکیا ہے۔