ابوسعید بن زید،عبداللہ بن احمد بن حنبل نے ان کا ذکرمسندالشامین اورمسندالکوفین میں کیاہےکہ ابویاسر نے باسناداہ عبداللہ بن احمدسے،انہوں نے اپنے والد
سے،انہوں نے محمدبن جعفرسے، انہوں نےشعبہ سے،انہوں نے جابرسے،انہوں نے شعبی سے روایت کی،انہوں نے کہا،میں ابوسعید بن زید کی تصدیق کرتاہوں کہ ایک بار
حضورِاکرم کے پاس سے جنازہ گزرا،اورآپ کھڑے ہوگئے،ابونعیم نے ان کا ذکرکیا ہے،ابوموسیٰ نے بھی ان کاذکرکیا ہے،اورلکھاہے،کہ قطیعی کی رپورٹ میں اسی طرح
مذکورہے،طبرانی نے عبداللہ بن احمدبن حنبل سے باسنادہ اسی طرح روایت کی ہے، ہاں البتہ انہوں نے ابوسعیدخدری کا نام لیا ہے،اوریہ درست معلوم ہوتا ہے۔