ابو سہل زجاجی: بڑے فقیہ اور عالم جید تھے،کبھی ابو سہل غزالی،کبھی ابو سہل فرضی اور اکثر ابو سہل زجاجی کے نام سے پکارے جاتے تھے۔زجاج آپ کو اس لیے کہتے تھے کہ آپ شیشہ گری کا کام کرتے تھے۔علم آپنےکرخی تلمیذ ابی سعید بروعی سے پڑھا پر نیشا پور میں آکر اخیر دم تک یہاں ہی رہے،کہتے ہیں کہ جب آپ مناظرہ کی مجلس میں تشریف لاتے تو بسبب آپ کی علمیت اور برجستہ تقریر کے مخالفین کے رنگ فق ہو جاتے۔آپ سے ابو بکر احمد علی رازی وغیرہ فقہائے نیشاپور نے تفقہ کیا۔آپ کی تصنیفات سے کتاب الریاض یادگار ہے۔
(حدائق الحنفیہ)