ابوسکینہ شامی رضی اللہ عنہ حمص میں سکونت کرلی تھی،ابوعمرکہتے ہیں،مجھے ان کا نام معلوم ہے،نہ نسب،ایک روایت میں محکم آیا ہے مگربلاثبوت،ان سے بلال بن سعد
الواعظ نے روایت کی ہے اور بلادلیل صحابہ میں شمار کیاہے۔
ابوسکینہ کی مروی احادیث میں سے ایک وہ ہے،جویحییٰ بن محمود بن سعد نے باسنادہ ابوبکربن ابوعاصم سے،انہوں نے محمد بن ادریس سے،انہوں نے ابوثوبہ سے،انہوں نے
یزید بن ربیعہ سے، انہوں نے سعدبن سعدسے،انہوں نے ابوسکینہ سے روایت کی،حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،جب تمہارے پاس کوئی ایسی چیزنہ ہو،جس کی قیمت
سے تم ایک غلام خریدسکو،توخریدکر اسے آزاد کردو،اس طرح اللہ تمہارے ہرعضوکوغلام کے آزادکردہ ہر عضو کے بدلے میں نارِ جہنم سے آزادکردےگا،ایک روایت کے
مطابق ان کی یہ حدیث مرسل ہےکیونکہ انہیں صحبت میسرنہیں آئی،تینوں نے ان کا ذکرکیا ہے۔