ابوسلالہ اسلمی یا ابوسلالہ سلمی یاابوسلام سلمی،اکثر نے ان کاشمار صحابہ میں کیا،عاصم بن عبداللہ نے عبداللہ بن عبیداللہ سے،انہوں نے ابوسلالہ اسلمی
سےروایت کی کہ حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،جلدی ہی تم میں ایسے زعماپیداہوں گےکہ تمہارارزق ان کے قبضے میں ہوگا،وہ تم سے باتیں کریں گے،اورجھوٹ
بولیں گے،بداعمالی کا مرتکب ہونگے اورتم سے اس وقت تک خوش نہ ہوں گے،جب تک تم ان کی بدعملی کے مداح نہیں بنوگے،ان کے جھوٹ کی تصدیق نہ کروگےاور جووُہ مانگیں
گے،ان کے حوالے نہیں کروگے،جب وہ تم پر ظلم کریں،توان سے جنگ کرو،جوایسی لڑائی میں ماراگیا،وہ میراہوگا،اورمیں اس کا،تینوں نے ذکرکیا ہے۔