ابوسلام ہاشمی،حضوراکرم کے آزاد کردہ غلام تھے خلیفہ نے صحابہ میں شمارکیا ہے،اوربنوہاشم بن عبدمناف کے مولی تھے،شعبہ نے ابوعقیل ہشام بن بلال سے،انہوں نے
سابق بن ناجیہ سے، انہوں نےابوسلام سے روایت کی حضورِاکرم نے فرمایا،جوبھی حریاغلام مسلمان صبح وشام تین بار یہ کہے،کہ میں اللہ کو اپنارب اسلام کواپنادین
اورمحمدرسول اللہ کو اپنا نبی مانتاہوں،اللہ اسے قیامت کے دن ضرورراضی کرے گا،تینوں نے انکاذکرکیا ہے۔