ابوسلمہ،صحابی ہیں،اورنسب نامعلوم ہے،حاکم ابواحمدنے کتاب الکنی میں ان کا ذکر کیاہے،نیز حاکم ابوعبداللہ نے بھی انہیں صحابہ میں شمارکیا ہے۔
موسیٰ بن اسماعیل نے حماد بن یزید بن مسلم منقری سے ،انہوں نے معاویہ بن قرہ سے روایت کی کہ کہمس الہلالی کہنے لگے،کیا میں تمہیں خلیفہ عمرکی بات نہ
سناؤں،انہوں نے کہاضرورسناؤ،کہنے لگے، میں خلیفہ کے پاس بیٹھاتھا،کہ ایک عورت نے آکر خلیفہ سے اپنے خاوند کی شکایت کی کہ اس میں بھلائی کم اور برائی زیادہ
ہے،خلیفہ نے دریافت کیا،تمہاراخاوندکون ہے،اس نے جواب دیا،ابوسلمہ، خلیفہ نے کہا،وہ توسچاآدمی ہے،اوراسے حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صحبت حاصل
ہے، ابوعمراورابوموسیٰ نے ذکرکیا ہے۔