ابوشیبہ حذری،بعض نے خضری لکھاہے،کیونکہ وہ سبزی بیچتے تھے،حجازی ہیں،بعض کا خیال ہے،کہ وہ ابوسعیدحذری کے بھائی ہیں،واللہ اعلم۔
یحییٰ بن محمود نے اذناً باسنادہ ابن ابی عاصم سے،انہوں نے حسن بن علی سے،انہوں نے ابوعاصم سے، انہوں نے یونس بن حارث ثقفی سے،انہوں نے مشرس سے،انہوں نے
اپنے والدسے روایت کی کہ انہوں نے حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سُنا،جس نے سچے دل سے خداکی وحدانیت کااقرار کیا،وہ جنت میں داخل ہوگایونس بن حارث سے
مروی ہے کہ انہوں نے مشرس کو اپنے والد سے یہ حدیث سناتے سنا،ابوشیبہ خدری صحابی رسول قسطنطنیہ کی فصیل کے باہر فوت ہوئے اورہم نے انہیں وہیں دفن
کیا،ابوشیبہ یزید بن معاویہ کے عہد میں جہادکرتے ہوئے شہید ہوئے تھے،اوربلادِروم میں دفن ہوئے تھے۔