ابوشیخ بن ابوثابت بن منذربن حرام بن عمربن زید بن عدی بن عمروبن مالک بن نجار،غزوۂ بدرمیں شریک تھے،بئیرمعونہ کے حادثے میں شہید ہوئے۔
ابوجعفرنے باسنادہ یونس سے انہوں نے ابن اسحاق سے بہ سلسلۂ شہدائے بدرازبنومالک بن نجار، بعدہٗ ازبنوعدی بن عمروبن مالک،ابوشیخ بن ابوثابت بن
منذرکاذکرکیاہے،ابنِ اسحاق نے ابوشیخ بن ابوثابت اورابن ِہشام نے ابوشیخ اوران کانام ابی بن ثابت تحریرکیاہے،اورحسان بن ثابت کا بھتیجا بیان کیاہے،بقول ہشام
وہ حسان کے بھائی تھے،واللہ اعلم،ابوعمرنے ذکرکیاہے،ابوشیخ لاولدتھے۔