ابوشبل مخزومی،ابوموسیٰ نے اجازۃً ابوعلی حسن بن احمدسے،انہوں نے احمدبن عبداللہ سے،انہوں نے عبداللہ بن محمدبن جعفرسے،انہوں نے ابوالفضل بن حباب سے،انہوں
مسلم بن ابراہیم سے، انہوں نے واصل بن مرزوق باہلی سے،انہوں نے ایک مخزومی سےجن کی کنیت ابوشبلی تھی، انہوں نے اپنے داداسے جو حضورصلی اللہ علیہ وسلم کے
صحابی تھے،روایت کیاکہ حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت معاذ بن جبل سے دریافت کیاتم خداوندتعالیٰ کودن میں کتنی باریادکرتےہو، انہوں نےکہا،یارسول اللہ
دس بار،میں ہرروز اللہ تعالیٰ کویادکرتاہوں،فرمایاکیامیں تجھے ایسے کلمات نہ بتاؤں جوتجھے ان سے آسان ہوں اورجن کا ثواب دس ہزارگنازیادہ ہو،"
لا الہ الااللہ عدد مااحصاہ اللہ،لاالہ الااللہ عددکلماتہ،لاالہ الااللہ عدد خلقہ،لاالہ الااللہ ذنتہ عرشہ،لا الہ الااللہ ملاسماواتہ،لاالہ الااللہ
ملاارضہ،لاالہ الااللہ مثل ذالک لایحصیہ ملک ولا وغیرہ
ابوموسیٰ اورابونعیم نے ذکرکیاہے۔