ابوشعیب انصاری،ابومسعوداورجابرنے ان سے روایت کی ہےیحییٰ بن محمود اورابویاسرنے باسنادہماتا مسلم بن حجاج بتایاکہ انہیں قتیبہ اور عثمان بن ابی شیبہ نے
جریرسے ،انہوں نے اعمش سے،انہوں نے ابووائل سے،انہوں نے ابومسعودانصاری سےروایت کی کہ انصارکے ایک آدمی کا نام ابوشعیب تھا،ان کاایک غلام تھا،موٹاتازہ ان
کی ملاقات حضورِاکرم سے ہوئی،آپ کے چہرے پر انہیں بھوک کی علامات نظرآئیں،انہوں نے اپنے غلام سے کہا،میں رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی دعوت
کرناچاہتاہوں،تم پانچ آدمیوں کا کھاناتیارکروانہوں نے پانچوں میں پانچویں(حضورِاکرم) کودعوت دی،چنانچہ آپ کے پیچھے ای زائد آدمی بھی ہو لیا،جب دروازے پر
پہنچے،توآپ نے میزبان سے فرمایا،یہ آدمی ازخودہمارے پیچھے آگیا ہے،اگرتم اجازت دوتوٹھہرجائے ورنہ واپس چلا جائے،میزبان نے اجازت دے دی،شعبہ،ابومعاویہ
اورابن نمیرنے اعمش سے روایت کی ہے،تینوں نے ان کا ذکرکیاہے۔