ابوشمیلہ شنوی،عکرمہ نے ابنِ عباس سے روایت کی کہ ابوشمیلہ شراب میں بد مست تھا،جب حضورِاکرم کے سامنے مستی کی حالت میں لایاگیا،توآپ نے مٹھی بھرمٹی
اٹھائی،اوراس کے منہ پردے ماری،فرمایاکہ اسے پیٹو،چنانچہ حاضرین نے اسکی اچھی خاصی مرمت کی،ہاتھ،جوتے اورڈنڈے استعمال کئے گئے،ابوموسیٰ نے ذکرکیا ہے۔