ابوثعلبہ اشجعی،بقول امام بخاری انہیں حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صحبت نصیب ہوئی،یہ حجازی شمار ہوتے ہیں،ابوالفرج بن ابوالرجاء نے اذناً باسنادہ
ابن ابی عاصم سے ،انہوں نے حسن بن علی سے،انہوں نے حماد بن مسعدہ سے،انہوں نے ابن جریج سے،انہوں نے ابوالزبیر سے،انہوں نے عمر بن بہان سے،انہوں نے ابوثعلبہ
اشجعی سے روایت کی،انہوں نے آپ کی خدمت میں عرض کیا،یارسول اللہ !قبولِ اسلام کے بعد میرے دو بیٹے فوت ہو چکے ہیں،حضورِاکرم نے فرمایا، جسے ایسی صورت پیش
آئے،اللہ تعالیٰ اسے اسکے بچوں پر رحم فرماکر جنّت عطاکرتا ہے۔