ابوثورالفہمی،فہم بن عمرو بن قیس بن عیلان سے تھے،انہیں صحبت میسر آئی ،لیکن ان کا اور ان کے والدکا نام نہیں معلوم ہوسکا،اہل مِصران کی حدیث سے متعارف
ہیں،عبدالوہاب بن ہبتہ اللہ نے باسنادہ عبداللہ بن احمد سے،انہوں نے اپنے والد سے،انہوں نے ابوزکریا یحییٰ بن اسحاق بن کنانہ سے،انہوں نے ابن الہیعہ
سے(ح)میرے والد نے اسحاق بن عیسیٰ سے،انہوں نے ابن لہیعہ سے، انہوں نے یزید بن عمرو المعافری سے ،انہوں نے ابوثور فہمی سےروایت کی کہ ہم حضورِ اکرم کی محفل
میں بیٹھے ہوئے تھے،کہ معافر قبیلے کے کپڑے حضورِاکرم کے سامنے لائے گئے،ابوسفیان نے کہا،لعنت ہو ان کپڑوں پر،اوران کے بننے والوں پر،حضوراکرم نے
فرمایا،ایسامت کہو،یہ میرے لوگ ہیں اورمیں ان کا ہوں،تینوں نے ان کا ذکرکیا ہے۔