ابوسریحہ غفاری حذیفہ بن اسیدبن خالدبن اغوس بن وقیعہ بن حرام بن غفاربن ملیل،یہ خلیفہ کا قول ہے بقول ابن کلبی حذیفہ بن اسید بن اغوزبن واقعہ بن حرام بن
غفار سے خلیفہ نے اغوس اور کلبی نے اغوز اور وقیعہ کی جگہ واقعہ لکھاہے،کوفی ہیں،اوربیعت رضوان میں موجود تھے،ان سے اسود بن یزید نے ان وہ واقعہ جو سبیعہ
اسلمیہ کے ساتھ پیش آیا،بیان کیا ہے۔
ابراہیم اور اسماعیل وغیرہ نے باسنادہم ابوعیسیٰ سے،انہوں نے محمد بن بشارسے،انہوں نے محمد بن جعفرسے،انہوں نے شعبہ سے،انہوں نے سلمہ بن کہیل سے روایت
کی،میں نے ابوالطفیل کوابوسریحہ سے یا زید بن ارقم(شعبہ کو شبہ ہے)سے یہ حدیث سُنی،کہ حضورِ اکرم نے فرمایا،کہ میں جس شخص کا مولیٰ ہوں،علی بھی اس کا مولیٰ
ہے،ابوعمر،ابوموسیٰ اور ابونعیم نے ان کا ذکرکیا ہے۔