ابوتحیا انصاری،جناب سمرہ کی حدیث میں ان کا ذکر آیا ہے،ثعلبہ نے عباد سے روایت کی کہ سمرہ بن جندب نے خطبہ دیا،اورکہا،کہ انہوں نے رسولِ اکرم صلی اللہ
علیہ وسلم کو یہ فرماتے سُنا،کہ قیامت اس وقت تک نہیں آئے گی،جب تک تیس۳۰جھوٹے جن کاآخری آدمی کانادجال ہوگا،نہ آچکے ہوں گے،دجال کی بائیں آنکھ کانی
ہوگی،بالکل ابوتحیا کی آنکھ کی طرح،ابنِ مندہ اور ابونعیم نے ذکر کیا ہے۔