ابو تمام ثقفی،ابوموسیٰ نے کتابتہً حسن بن احمد بن عبداللہ سے،انہوں نے سلیمان بن احمد سے (یعنی معجم الاوسط میں) انہوں نے احمد بن خلید سے،انہوں نے عبداللہ
بن جعفرالرقی سے،انہوں نے عبداللہ بن عمرو سے،انہوں نے زید بن انیسہ سے،انہوں نے ابوبکر بن حفص سے،انہوں نے عبداللہ بن عامر بن ربیعہ سے،انہوں نے اپنے والد
سے روایت کی،کہ بنو ثقیف کے ایک آدمی نے جس کا نام ابوتمام تھا،حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں شراب کی ایک ٹھلیا بطور ہدیے کے پیش کی،آپ
نے فرمایا،ابوتمام شراب تو حرام ہو چکی ہے،اس نے عرض کیا،اس کی قیمت خرچ فرمادیجئیے،آپ نے فرمایا،جس نے اس کا پیناحرام کردیا ہے اس کی قیمت بھی حرام کردی،
ابوموسیٰ نے اس کا ذکر کیا ہے۔