ابوطریف ہذلی،ان کا نام سیار بن سلمہ یا ابن نبیشہ الخیراورکنیت ابوطریف تھی،ابوحاتم انہیں ان لوگوں میں شمارکرتے ہیں،جن میں نام معلوم نہیں ہوسکا،جب
حضوراکرم نے طائف کا محاصرہ کیا،یہ وہاں موجودتھے۔
یحییٰ بن ابوالرجاء نے اجازۃً باسنادہ تا ابن ابوعاصم،ابوبشربن طریف سے،انہوں نے ازہر بن قاسم سے،انہوں نے زکریا بن اسحاق سے،انہوں نے ولید بن عبداللہ بن
ابوسمیرہ سے،انہوں نے ابوطریف سے روایت کی،کہ وہ محاصرۂ طائف میں حضورِاکرم کے ساتھ تھے،آپ نے ہمیں نماز مغرب ایسے وقت میں پڑھائی،کہ اگر کوئی شخص ہم پر
تیراندازی کرتا،تووہ بآسانی ہدف دیکھ پاتا، تینوں نے ذکرکیاہے۔