ابوعبید،حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے آزادکردہ غلام تھے،اورآپ کا کھاناپکاتے تھے،ان سے ایک حدیث مروی ہے،ابویاسر نے باسنادہ عبدللہ بن احمدبن حنبل سے
روایت کی،انہوں نے عثمان سے انہوں ابان العطارسے،انہوں نے قتادہ سے،انہوں نے قتادہ سے،انہوں نے شہر بن جوشب سے،انہوں نے ابوعبید سےروایت کی کہ انہوں نے
حضوراکرم صلی اللہ وسلم کے لئے گوشت پکایا، حضورِ اکرم نے فرمایا،اس کا بازومجھے دو،میں نے تعمیل کی،آپ نے پھر اپنی بات دہرائی،میں نے دوسرا بازو پیش
کیا،آپ نے تیسری دفعہ پھربازوطلب فرمایا،میں نے عرض کیا،یارسول اللہ بکری کے کتنے بازوہوتے ہیں،فرمایا،بخدا اگرتم خاموش رہتے،توتم اس وقت تک ہنڈیا سے نکال
کردیتے رہتے،جب تک میں طلب کرتا رہتا،تینوں نے بیان کیا ہے۔