ابوعبیدہ بن عمارہ بن ولیدبن مغیرہ بن عبداللہ بن عمربن مخزوم،قرشی مخزومی،آپ کی خدمت میں حاضررہےاوراپنے چچا خالدبن ولید کے ساتھ معرکۂ اجنادین میں
موجودتھے،اورعمارہ ان کاوالد وہی آدمی ہے،جسے قریش مکہ نے مہاجرین کی واپسی کے لئے عمروبن عاص کے ساتھ نجاشی کے دربار میں روانہ کیاتھااورعمارہ وہیں
مرگیاتھا،اس سے لازم آتا ہے کہ اس کا بیٹا حضورِاکرم کے وصال کے وقت جوان ہوچکاہوگا،کیونکہ حبشہ کا واقعہ ابتدائے اسلام میں پیش آیاتھا،واللہ اعلم۔