ابوامیہ تغلبی،ابوموسیٰ نے اذناً،شیخ زاہد ابوالقاسم رازی سے،انہوں نے ابوالفوارس سے،انہوں نے ہلال الحفار سے،انہوں نے حسین بن یحییٰ بن عیاش سے،انہوں نے
یحییٰ بن السری سے،انہوں نے جریر سے،انہوں نے عطاء بن سائب سے،انہوں نے جندب بن ہلال سے،انہوں نے ابوامیہ سے(جن کا تعلق بنوتغلب سے ہے) انہوں نے رسولِ اکرم
صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کو کہتے سُنا کی عشورہ مسلمانوں کے لئے نہیں،بلکہ یہود اور نصاریٰ کے لئے ہے،اس روایت میں جندب کا نام مذکور ہے،لیکن صحیح حرب بن
ہلال ہے،اور اس حدیث کوابوالاحوص نے عطاء سے ،انہوں نے حرب بن عبیداللہ سے ،انہوں نے اپنے باپ سے،انہوں نے ان کے دادا ابوامیہ سے،انہوں نے اپنی والدہ سے
روایت کیا،امام ثوری کا اسناد یوں ہے،عطاء نے حرب بن عبیداللہ سے،انہوں نے خالد سے روایت کی،اور ایک روایت میں حرب بن ابی حرب آیا ہے،ہم اس کے ترجمے میں
بیان کر آئے ہیں۔