ابوعمرانصاری،طبرانی نے انہیں صحابہ میں شمارکیاہے،ابوموسیٰ نے اذناً ابوغالب سےانہوں نے ابوبکرسے (ح)ابوموسیٰ کہتے ہیں،ہم نے حسن بن احمد سے ،انہوں نے
ابونعیم سے،ان دونوں نے طبرانی سے،انہوں نے علی بن عبدالعزیز سے،انہوں نے ابونعیم سے،انہوں نے بشیر بن سلیمان سے،انہوں نے ایک انصاری شیخ سے،انہوں نے اپنے
والد سےروایت کی،حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،جس نے نمازظہر سے پہلے چاررکعتیں اداکیں،گویااس نے بنواسماعیل کے ایک غلام کو آزاد کیا۔
اسی طرح طبرانی نے محمد بن اسحاق بن راہویہ سے،انہوں نے اپنے والد سے،انہوں نے فضل بن موسیٰ،انہوں نے بشیر بن سلمان سے،انہوں نے عمرانصاری سے،انہوں نے اپنے
والد سے،انہوں نے حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ایسی ہی روایت بیان کی،ابوموسیٰ نے ان کا ذکرکیاہے۔