ابوعمرمولیٰ عمربن خطاب،حسن بن سفیان نے انہیں صحابہ میں شمارکیا ہے،پھر وحدان میں،ابوموسیٰ نے اجازۃً حسن بن احمد سے،انہوں نے احمد بن عبداللہ سے،انہوں نے
ابوعمروبن حمدان سے،انہوں نےحسن بن سفیان سے،انہوں نے محمد بن مصفی سے،انہوں نے بقیہ بن ولید سے،انہوں نے یحییٰ بن مسلم سے،انہوں نے عکرمہ ولیس مولیٰ ابن
عباس سے،انہوں نے ابوعمرمولیٰ بن عمربن خطاب سے روایت کی،حضورِاکرم نے فرمایا،تم آنکھوں سے اپنے بھائی کے لقمے کا تعاقب نہ کرو،ابونعیم اور ابوموسیٰ نے اس
کاذکرکیاہے۔