ابوعمروالانصاری،حمانی نے ابواسحاق حمیسی سے،انہوں نے ثابت بن انس سے روایت کی کہ حضورِ اکرم نے غزوۂ احد پر صحابہ سے مخاطب ہو کر فرمایا،کل صبح اس جنت میں
داخل ہوجاؤ،جس کی وسعت زمین و آسمان سے زیادہ ہے،اس پر ایک آدمی نے اپنے بھائی کو آوازدیا،اے ابوعمرو،احد سے پہلے جنت اور رب کعبہ کی خرید سے نفع کما
لو،وہ شریک جنگ ہوئے،اورابوعمروکو شہادت نصیب ہوئی،ابن مندہ اورابونعیم نے ذکرکیاہے۔