ابوعثمان انصاری،طبرانی نے ان کا ذکرکیاہے،ابوموسیٰ نے اجازۃً حسن بن احمدسے،انہوں نے احمد بن عبداللہ سے(ح)ابوموسیٰ نے ابوغالب سے،انہوں نے ابوبکرسے،انہوں
نے سلیمان بن احمد سے،انہوں نے غیلان بن عبدالصمد طیالسی سے،انہوں نے عمربن محمد بن حسن سے،انہوں نے اپنے والدسے،انہوں نے عبدالرحمٰن ابوالزنادسے،انہوں نے
اپنے والدسے،انہوں نے ابوسلمہ سے،انہوں نے ابوعثمان انصاری سے روایت کی،کہ حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک موقعہ پر میرا دروازہ کھٹکھٹایا،اورمیں ایک
عورت سے مجامعت کررہاتھا،اس لئے میں مناسب نہ جاناکہ غسل سے پہلے آپ کے سامنے جاؤں،چنانچہ میں نے کچھ توقف کیا،اورپھرآپ سے جاکرمل گیا،اور توقف کی وجہ
بیان کی،آپ نے دریافت فرمایا،کیاانزال ہوگیاتھا،میں نے عرض کیا،نہیں،فرمایا، اس صورت میں وضوکافی ہے،ابونعیم اورابوموسیٰ نے ان کا ذکرکیاہے،بقول ابوموسیٰ
ان کے نام کے بارے میں اختلاف ہے،عتبان اورصالح وغیرہ مذکورہیں۔