ابوعثمان بن سنتہ الخزاعی رضی اللہ عنہ،فتح طائف کے بارے میں انہوں نے حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی،ربیع بن سلمان نے ابنِ وہب سے،انہوں نے یونس
سے،انہوں نے زہری سے،انہوں نے ابوعثمان بن سنتہ الخزاعی سے،انہوں نے حضورِاکرم سے روایت کی کہ آپ نے ہڈی اورلید سے استنجاکرنے سے منع فرمایا۔
اسی حدیث کوحرملہ نے ابن وہب سے،انہوں نے یونس سے،انہوں نے زہری سے،انہوں نے ابوعثمان سے،انہوں نے ابن مسعودسے روایت کی،اوریہی مشہورہے،اوراسی طرح لیث وغیرہ
نے یونس اورشعبی نے علقمہ سے،انہوں نے ابن مسعودسے روایت کی،تینوں نے ذکرکیاہے۔
ابوعمرلکھتے ہیں کچھ لوگ ان کی صحبت کے قائل ہیں اورباقی انکاری ہیں،اوراس میں شبہ ہے،ابونعیم کہتے ہیں کہ زہری نے ان سے یہ حدیث مرسل بیان کی ہے۔