ابووہب جیشانی رضی اللہ عنہ،ان کا نام ویلم بن ہویشع یا ابن الہمیع تھا،ان سے عبداللہ بن عمرنے روایت کی ،اورمحمد بن عجلانی نے عمروبن شعیب سے،انہوں نے اپنے
والد سے ،انہوں نے داداسے روایت کی،کہ ابووہب جیشانی نے حضورِاکرم صلی علیہ وسلم سے دریافت،یارسول اللہ!ہم انار سے شراب بنایاکرتے تھے،آپ صلی اللہ علیہ
وسلم نے فرمایا!ہرنشہ آورچیزحرام ہے،ابنِ مندہ اورابونعیم نے ان کا ذکرکیاہے،لیکن ابوعمرنے جیشانی کا علیحدہ ترجمہ نہیں لکھا،بلکہ اس حدیث کو ابووہب حشمی
کے ترجمے میں لکھ دیاہے،اورمزیدلکھا ہے،میں نہیں کہہ سکتا،آیایہ صحابی جشمی ہیں یا جیشانی ہیں،اگرچہ اس اسناد میں حیشانی کا لفظ مذکورہے،لیکن صحیح جشمی
ہے،اورانہیں صحبت نصیب ہوئی،اورجیشانی مصری ہیں اورتابعین میں سے ہیں،جوضحاک بن فیروز ویلمی سے روایت کرتے ہیں،ان سے یزید بن ابی حبیب اور جیشان یمنی نے
ابواحمد عسکری سے،انہوں نے احمد بن حباب الحمیری سے روایت کی،کہ ابووہب جیشانی نے حضورصلی اللہ علیہ وسلم سے دربارہ شراب سوال کیا۔