ابوودیعہ،جعفرمستغفری اورارغیانی نے انہیں صحابہ میں شمارکیاہے،جعفرنے ان کا نام خذام بن خالد لکھا ہےجوخنساء کے والد تھےیاکوئی اورابومعشرنے سعیدالمقبری
سے،انہوں نے اپنے والد سے،انہوں نے ابوودیعہ سے روایت کی،حضورِاکرم نے فرمایا،جوشخص جمعہ کے دن اس طرح غسل کرے،جیسے جنابت سے کیاجاتا ہے،پھرکوئی خوشبویاتیل
جومیسر ہولگائےاورمسجد میں جاکرخاموشی سے امام کے قریب بیٹھ جائے اگراس نے دوجمعوں میں یہ سلسلہ قائم رکھاتودونوں جمعوں کے دَوران میں اس سے جوقصور سرزدہوئے
ہیں،وہ معاف کردئیےجائیں گے،ابوموسیٰ نے ذکرکیاہے۔