ابویاس کنانی دیلی،یہ ابواسود دیلی کے قبیلے سے تعلق رکھتے تھے،قبیلے کے سردار تھےاور ساریہ بن زینم کے بھتیجے تھے اور شاعر تھے،حضورِاکرم کے بارے میں انہوں
نے کہا۔
وماحملت من ناقۃ فوق رحلھا ابرو اوفی ذمۃ من محمد
(ترجمہ)آج تک کسی اونٹنی کے پالان پر رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے بڑھ کر کوئی راست باز اور اپنی ذمہ داریوں سے اچھی طرح عہدہ برآہونے والاکوئی آدمی
نہیں دیکھا گیا۔
ان کا بیٹابھی شاعر تھا،جن کا نام انس بن ابی یاس تھا،جب حکم بن عمروالغفاری حاکمِ خراسان فوت ہونے لگا تو اس نے انس کو اپنا جانشین مقررکردیا،لیکن زیاد نے
انہیں معزول کر کے خلیدبن عبداللہ
الحنفی کو عامل بنادیا،اس پر انس نے ذیل کے دو اشعار کہے۔
الا من مبلغ عنی زیادا مغلغلۃ تخب بھا البرید
اتعزلنی وتطعمھا خلیدا لقد لاقت حنیفۃ ماترید
(ترجمہ)میری طرف سے زیاد کو یہ پیغام جسے قاص تیز رفتاری سے پہنچائے،کون لے کر جائے گا اور اسے کہے گا،کہ تو نے مجھے معزول کرکے خلید کو مقرر کردیا ہے،بے شک
بنوحنیفہ کو وہ چیز مل گئی جو تو چاہتاتھاابوعمر نے ان کا ذکر کیا ہے۔