ابویحییٰ رضی اللہ عنہ،ان کا نام شیبان تھا،اورابوہریرہ کے داداتھے،کوفی شمارہوتے ہیں،ابوہیرہ یحییٰ بن عباد بن شیبان نے اپنے والدسے،انہوں نے داداسے روایت
کی کہ میں مسجد نبوی میں آیااورحضور اکرم کے حجرے کی طرف گیااورآہستہ سے آواز نکالی،حضور نے فرمایا،ابویحییٰ ہو،عرض کیا،ابویحییٰ ہوں،یارسول
اللہ!فرمایاکل آنا،میں نے گزارش کی میں آج روزے کا ارادہ کررہاہوں،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،میراارادہ بھی یہی ہے،لیکن ہمارے مؤذن کی آنکھیں
دُکھتی ہیں وہ صحیح اندازہ نہ کرسکا اور طلوع صبح سے پہلے ہی اذان دے دی ہے،ابن مندہ اور ابونعیم نے ان کا ذکرکیاہے۔