ابویزیدلقیطی رضی اللہ عنہ،ان کا شمار فلسطینیوںمیں ہے،نعیم بن ظریف نے اپنے والد ظریف بن معروف سے،انہوں نے والد سے،انہوں نے داداعمرو بن حزابہ سے،انہوں
نےحزابہ بن نعیم سے
روایت کی،کہ وہ ایک جماعت کے ساتھ،حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضرہوئے، جب آپ تبوک میں کیمپ کیے ہوئے تھے،آپ نے فرمایا،تم اپنے جوانمردوں اور
قابل احترام لوگوں کا احترام بجالاؤ،اورزکوٰۃاداکرو،کہ زکوۃ کے بغیردین نہیں،ابویزید نے دریافت کیا،یارسول اللہ!زکوۃ کیاہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے
فرمایا،زکوٰۃ کی دوقسمیں ہیں،مال کی زکوٰۃ اورجانداروں کی زکوٰۃ ،ابن مندہ اور اب نعیم نے ذکرکیاہے۔