ابویزیدوالدحکیم رضی اللہ عنہ،ان سے عطابن سائب نے روایت کی،ابن ابی حبہ نے باسنادہ عبداللہ بن احمد سے،انہوں نے اپنے والد سے ،انہوں نے عبدالصمدسے،انہوں نے
اپنے والد سے،انہوں نے عطابن سائب سے،انہوں نے حکیم بن ابویزید سے،انہوں نے اپنے والد سے روایت کی،حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،لوگوں کو نیک کی
دعوت دو،کہ انسان اس طرح ایک دوسرے سے فائدہ اٹھاتے ہیں،اورجب تم سے تمہاراکوئی بھائی مشورہ کرے تو صحیح مشورہ دو،اوراس حدیث کو عوانہ نے عطاسے،انہوں نے
حکیم بن ابویزیدسے،انہوں نے اپنے والد سے،انہوں نے ایک شخص سے،جس نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سُنا،کہ آپ حسب ارشادفرمارہے تھے،اسی طرح حماد بن سلمہ
نے عطاسے،انہوں نے حکیم بن یزید سے،انہوں نے اپنے والد سے روایت کی،اوروہ ابن ابی یزیدہیں،تینوں نے ذکرکیاہے۔