ابویونس ظفری رضی اللہ عنہ،ابن ابی عاصم نے الوحدان میں ان کا ذکرکیاہے،یحییٰ بن محمود بن سعد نے اذناً باسنادہ تا ابن ِابی عاصم سے،انہوں نے رحیم سے،انہوں
نے ابن ابی فدیک سے،انہوں نے ادریس بن محمدبن یونس سے،انہوں نے ابومحمدظفری سے،انہوں نے دادایونس سے،انہوں نے اپنےوالدسےروایت کی،کہ وہ آپ صلی اللہ علیہ
وسلم کے ساتھ حجتہ الوداع میں موجودتھے،ان کی عمربیس سال تھی اورسرپربڑےبڑےبال تھے،ابوموسیٰ اورابونعیم نے ان کاذکرکیاہے۔