ابوزہیر ثقفی،ابویاسر نے باسنادہ عبداللہ بن احمد سے،انہوں نےاپنے والد سے،انہوں نے عبدالمالک بن عمرواور شریح المعنی سے،ان دونوں نے نافع بن عمرسے،انہوں نے
امیہ بن صفوان سے انہوں نے ابوبکر بن ابوزہیر ثقفی سے،انہوں نے والدسے،انہوں نے رسولِ اکرم سے،طائف کے ایک مقام ثناہ یا ثناوہ میں سُنا آپ نے فرمایا،اے
لوگو تم جلد ہی اہلِ جنّت اور اہلِ جہنم یا اچھے بُرے میں تمیز کرناسیکھ لوگے،ایک آدمی نے دریافت کیا،یارسول اللہ! وہ کیسے!فرمایا، انسانوں کی اچھی اور
بُری شہرت سے،اورتم باہم ایک دوسرے کے بارے میں اللہ کے گواہ رہو۔