ابوزیدقیس بن سکن بن قیس بن زعوراءبن حرام بن جندب بن عامربن غنم بن عدی بن نجار انصاری،خزرجی،بخاری،اپنی کنیت سے مشہورہیں،غزوۂ بدرمیں موجودتھے،ابوجعفرنے
باسنادہ یونس سے،انہوں نے ابن اسحاق سے بہ سلسلۂ شرکائےبدرازبنوعدی بن نجاروازبنوحرام بن جندب،ابوزیدقیس بن سکن نام لیاہے،پہلاقول ابن اسحاق
اورابوعمرکاہے،واقدی اور ابن کلبی نے انہیں جامعین قرآن میں شامل کیا ہے،اوراس کی دلیل انس بن مالک کایہ قول ہےکہ جامعین قرآن میں میراایک چچابھی
تھا،اوردونوں جامعین قرآن بنونجارسے تھے،اورزید بن حرام پر ان کا نسب مل جاتاہے۔
موسیٰ بن عقبہ کا قول ہے،کہ ابوزیدقیس بن سکن
ہجری میں جسرابوعبیدہ میں شہیدہوئے تھے، ابوعمرنے ذکر کیا ہے۔