ابوالعالیہ ایک انصاری سے،ابویاسرنے باسنادہ عبداللہ سے،انہوں نے والدسے،انہوں نے یزید سے،انہوں نے ہشام سے،انہوں نے حفصہ دخترِ سیرین سے،انہوں نے
ابوالعالیہ سے،انہوں نے ایک انصاری سے روایت کہ وہ اپنی اہلیہ کےساتھ حضورِاکرم کی زیارت کے لئے نکلے،میں ابھی آپ کے پاس ہی کھڑاتھا،کہ آپ کے ساتھ ایک
آدمی تھاجوآپ کی طرف متوجہ تھا،میں نے دل میں کہا،شاید ان کاباہم کوئی کام ہے،چنانچہ میں ایک طرف کوبیٹھ گیا،بخدارسول اکرم اتنی دیر تک کھڑے کہ مجھے آپ
پررحم آنے لگا،جب وہ صاحب چلے گئے،تومیں نےعرض کی،یارسول اللہ! انہوں نے آپ کواتنی زحمت دی،کہ میرادل آپ کے لئے بے چین ہوگیاتھا،حضورِاکرم صلی اللہ علیہ
وسلم نےفرمایا،کیاتم سمجھے کہ وہ کون تھے،میں نے کہانہیں یارسول اللہ !آپ نے فرمایا،وہ جبریل تھے،اگرتم سلام کہتے تووہ تمہارے سلام کا جواب دیتے،ابونعیم نے
ذکرکیاہے۔