ابوعبدالرحمٰن (جنہیں حضرت عائشہ نے اپنی تحویل میں لے لیا تھا)ابوموسیٰ نے اذناً،ابوغالب احمد بن عباس سے،انہوں نے ابوبکرمحمد بن عبداللہ سے،انہوں نے
ابوالقاسم سلیمان بن احمدسے(ح) ابوموسیٰ کوابوعلی نے،انہیں احمد بن عبداللہ نے انہیں محمد بن محمد مقری نے،انہیں محمد بن عبداللہ الحضرمی نے،انہیں ضراربن
صرونے،انہیں علی بن ہاشم نے انہیں عبدالمالک بن ابوسلیمان نے، انہیں عبداللہ بن عبداللہ رازی نے،انہیں یحییٰ بن ابومحمد نے،انہیں عبدالرحمٰن نے روایت کیا،کہ
انہوں نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور جناب عائشہ کو ایک چادراوڑھے دیکھا،آدھی حضور صلی اللہ علیہ وسلم پر اورآدھی ام المومنین پر تھی۔