ابوعبدالرحمٰن القینی ،طبرانی نے انہیں صحابہ میں شمارکیا ہے،ابوموسیٰ نے اجازۃً ابوغالب سے ، انہوں نے ابوبکر سے(ح) ابوموسیٰ لکھتے ہیں کہ حسن بن احمد نے
احمد بن عبداللہ سے،انہوں نے سلیمان سے،انہوں نے ابوبکربن سہل سے،انہوں نے عبداللہ بن یوسف سے،انہوں نے ابن لہیعہ سے،انہوں نے بکر بن سوادہ سے،انہوں نے
عبدالرحمٰن جیل سے،انہوں نے عبدالمومن تینی سے روایت کی،کہ سرق نامی ایک آدمی نے ایک دوسرے آدمی سے جس سے اس نے سورۂ بقرہ پڑھی تھی،گندم خریدا،باہم لین
دین کے بعد سرق غائب ہوگیا،جب مل گیاتوصحابہ اسے حضورِاکرم کے پاس لے آئے،آپ نے فرمایا،اے سرق ،اسےبیچ دے،میں اس کے ساتھ چل دیا،چنانچہ صحابہ تین دن تک
اسے اس بیع پر آمادہ کرتے رہے،آخرمجھے کوئی خیال آیا،اور میں نے اسے آزاد کردیا۔
احمد کی روایت میں تین دن کا ذکر نہیں،البتہ ابن مندہ نے ذکرکیا ہے،اوران کا نام ابوعبداللہ القینی مذکورہے،ان کا ذکر پہلے ہوچکاہے،لیکن کسی نے ان سے روایت
نہیں کی،ابونعیم اور ابوموسیٰ نے ان کا ذکرکیا ہے۔